موچی دروازہ ہونےوالی نفاذ شریعت کانفرنس میں تمام قائدین مہتممین شرکت کرینگے:مفتی حبیب الرحمن درخواستی 

Oct 17, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام س لاہور کا اہم اجلاس زیر صدارت مولانا قاری اعظم حسین ملٹری اکاو¿نٹ سوسائٹی کالج روڈ لاہور ہواجسمیں مہمان خصوصی امیر مجلس علماءاہلسنت کے امیر مرکزیہ ونائب امیر جے یو آئی پاکستان مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 30 اکتوبر موچی دروازہ ہونے والی نفاذ شریعت کانفرنس میں تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین ومدارس کے مہتممین شرکت کریں گے۔ 

افراتفری کی سیاست نے معاشی ، معاشرتی طور پر کمزور کیا :عبدالغفار روپڑی 
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کی سیاست نے ہمیں معاشی اور معاشرتی طور پر کمزور کیا ہے۔ جماعت اہلحدیث کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ ملک میں مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے 6 نومبر کو جماعت اہلحدیث پاکستان کی مجلس عاملہ وشوریٰ کا اجلاس چامعہ القدس چوک دالگراں لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی موجودہ صورتحال، سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ، صوبائی و ضلعی تنظیموں کی تبلیغی وتنظیمی کارکردگی اور ٹرانس جینڈر بل سمیت دیگر امور پر مشاورت اور آئندہ کے لائحہ عمل غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے اراکین عاملہ وشوریٰ اور عہدیداران شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں