لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ جسکوآپ امپورٹڈحکومت کہتے نہیں تھکتے اس نے صرف 4گھنٹے میں امریکی سفیر کواحتجاجی مراسلہ تھمایا اورحقیقی طورپرآزاد قوم ہونےکا حق اداکیا۔ گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹرپیغام میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی آپ جوقوم سے فراڈکرتے ہوئے نہیں تھکتے اس فراڈیہ نے 20 دن تک سائفرکوچھپا کررکھا اورحکومت جاتی دیکھ کرسائفر کاصرف شورہی مچاتارہا،عملی طورپرکوئی اقدام نہ کیا۔