13 دینی جماعتی کاعالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی بھرپورحمایت کااعلان 

Oct 17, 2022


 لاہور( خصوصی نامہ نگار)13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس ،جے یوآئی ،جے یوپی ،جماعت اسلامی، ورلڈپاسبان ختم نبوت،متحدہ علماءکونسل ،مسلم لیگ علماﺅ مشائخ، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،عالمی تحریک دعوت الحق، مجلس احرار اسلام، خاکسار تحریک اورمصطفائی جسٹس مومنٹ نے ملت اسلامیہ کی بین القوامی جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 27،28 اکتوبر کو مرکز تحفظ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگرمیںہونے والی عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی بھرپورحمایت کااعلان کیاہے۔ ختم نبوت الائنس کے قائدین پیرسلمان منیر،علامہ محمدممتازاعوان ، ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،مفتی غلام حسین نعیمی ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ،سردارمحمدخان لغاری ،شیخ محمدنعیم بادشاہ ،مولانامحمدحنیف حقانی ،مفتی محمداسعدنیازودیگرنے بتایا کہ عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنس اتحاداُمت کاعظیم مظہرہوگی۔ کانفرنس میںاندرون وبیرون ممالک سے اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرعلمائِ کرام ومشائخ عظام اوردینی ،قومی رہنماشرکت وخطاب کرینگے۔ نیز کانفرنس میںعقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت ،ناموس صحابہؓ واہلبیتؓ کے تقدس کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوںکے قلع قمع کرنے کے ضمن میںتجدیدعہدکیاجائے گا۔

مزیدخبریں