لاہور ( خصوصی نامہ نگار) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مدرسہ لیڈرشپ عالمی زبانوں پر عبور حاصل کرے۔ الحادی فکرمسلم نوجوانوںکوتیزی سے دائرہ اسلام سے خارج کررہی ہے۔ اہل مدارس کوالحا دی فکرکے آگے بندباندھناہوگا۔ مغرب کی طرف سے مدارس پر ہونے والے اعتراضات کو رد کرنے کےلئے علماءدین جدید علوم سے آشنائی کریں۔ اسلام کو عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کامقابلہ کرنے کےلئے اہل مدارس کو علم وتحقیق کے میدان میں خود کومضبوط کرنا ہوگا۔مسلکی بنیادیوں پر دین اسلام میں اختلافات کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اختلاف مذہبی ہویاسیاسی دلیل اورنظریے کی بنیاد پرہوناچاہیے۔ اہل مدارس ہرفورم پر دلیل کی بنیاد پر تشدد پسندی کو رد کریں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوان سرفراز میں منعقدہ یوتھ مدرسہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں مختلف مدارس کے طلباءنے شرکت کی۔ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے مرید کہا کہ مدارس معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ یہ فلاحی ادارے ہیں جوکہ 30لاکھ سے زائد افراد کو تعلیم ، شعور ، تربیت اور کھانا فراہم کررہے ہیں۔ایک عالم دین کو سماجی،اقصادی اورمعاشرتی علوم سے آگاہی حاصل ہونے چاہیے۔