نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے پر امن جدو جہد علماءکا اولین فریضہ ہے:مولانا امجد


لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ عشق مصطفی کا تقاضا ہے کہ آپ کا ذکر صرف ربیع الاوال میں ہی نہیں بلکہ ہر سانس کے ساتھ کیا جا جائے۔ نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے پر امن جدو جہد علماءکا اولین فریضہ ہے۔ جے یو آئی اسی مقصد کیلئے کوشاں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی سازش کو علماءاور عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبی کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ مختلف مقامات پر سیرت النبی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے مزید کہا کہ آپ ابدی اور آخری پیغام لے کر آئے جو آج اور قیامت تک کیلئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے اور کرے گا۔ علماءاور عوام نظام مصطفی کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کیلئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے۔ وطن عزیز میں اس وقت جس قد ربحران ہیں ان کا حل آپ کے لائے ہو ئے نظام کے نفاذ میں ہے۔ اس حوالے سے حکمران اس نظام کو عملی طور پر نافذ کریں اور عوام اپنی زندگیوں میں اس اپنائیں اور ہرمنبر و محراب سے اس پیغام کو عوام تک علماءپہنچائیں تا کہ معاشرے میں نفرتیں ختم ہوں اور مسلمانوں میں اتفاق واتحاد پیدا ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...