پاکستانی نیوکلیئر استعماری قوتوں کیلئے خطرناک ، دنیا کیلئے امن کا باعث :ساجد نقوی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر جو بائیڈ ن کے پاکستان کے نیوکلیئراثاثوں کے خلاف بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا بیان اس ادراک اور احساس کا عکاس ہے کہ جوہری پاکستان واقعی استعماری قوتوں اور ان کے حاشیہ برداروں کے مذموم عزائم کیلئے خطرناک اور دنیا میں امن کیلئے تقویت کا باعث ہے۔ جو بائیڈن کے بیان نے ایک بار پھر اس امریکی سامراجی ذہنیت اور روش کو ظاہر کیا ہے کہ امریکہ دنیا کا ٹھیکیدار بن کر ماضی کی طرح اب بھی ہر ملک میں مداخلت سے باز نہیں آیا۔ امریکہ سمیت ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اسی طرح وطن عزیز پاکستان کا بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنے دفاع کو مظبوط سے مظبوط تر بنائے۔ 

ای پیپر دی نیشن