پاکستان کے جوہری ہتھیا ر منظم ہیں:ناصر اقبال خان 


لاہور(نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیا ر منظم ہیں۔ دنیا کے متعدد ملکوں کوتختہ مشق جبکہ کروڑوں انسانوں کولقمہ اجل بنایا۔ پاکستان کی پروفیشنل افواج کے ہوتے ہوئے ہمارے نیوکلیئر ہتھیاروں کے بارے میں واشنگٹن کی طرف سے شبہات پیداکرنا منفی پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ دنیا میں انتہاپسند ملکوں کی دوڑ میں اسرائیل اوربھارت شریک ہیں اوران دنوں ملکوں کے جوہری ہتھیار انتہاپسندوں کی دسترس سے دور نہیں۔ پاکستان نہیں بلکہ شیطانی ٹرائیکا دنیا کی خطرناک ترین اقوام میں سے ہیں۔امریکہ ،اسرائیل اوربھار ت تینوں کاوجود انسانیت کیلئے بوجھ جبکہ امن کیلئے خطرہ ہے۔بائیڈن حکومت فوری طور پرریاست پاکستان اورپاکستانیوں سے معذرت کرے۔
 پاکستان کے جوہری ہتھیار شیطانی قوتوں کی دسترس سے بہت دور ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ اورجوبائیڈن کی شخصیت کے ساتھ ساتھ دونوں کے طرز سیاست میں کوئی فرق نہیں۔حقیقت میں عراق،لیبیا ،افغانستان اورویتنام سمیت دنیا بھر کے کروڑوں بیگناہ انسانوں کے ناحق قتل عام میںامریکا براہ راست ملوث ہے۔ اوورسیزپاکستانیوں سمیت پاکستان کے 22کروڑ عوام نے جوبائیڈن کے بیان کوسفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔اگر امریکا نے اپنی مجرمانہ روش نہ بدلی تووہ چین سے حسد کی آگ میں جلتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن