اسلام آباد (خبرنگار)وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگے ہوئے ہیں، یہ پارلیمان کو صرف اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان نے جس قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا، اسی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑ ے۔شیری رحمن نے کہا کہ عمران خان 7 نشتوں پر خودانتخابات لڑ کے اپنے پارٹی رہنماﺅں اور ووٹرز کی تذلیل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس عوامی مینڈیٹ کا دعوی کرتے ہیں، 7نشستوں پر الیکشن لڑ کر اسی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیںپیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ صرف اسی صورت آنا چاہتے ہیں جب کرسی کی امید دلائی جائے۔
شیری رحمن
عمران پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگے ہوئے ہیں،شیری رحمن
Oct 17, 2022