لاہور(نامہ نگار)محکمہ اےکسائز نے ٹیکس ڈیفالٹر اور مشکوک کاغذات والی گاڑیاں قبضے میں لینے جبکہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کے مالکان کےخلاف بھی قانونی کارروائی کافےصلہ کےا ہے ۔ مطابق محکمہ ایکسائز کنے محکمہ اےکسائز نے ٹیکس ڈیفالٹر اور مشکوک کاغذات اور ٹمپرڈ گاڑیوں گاڑیاں قبضے میں لےنے کےلئے ہائی پاور کمیٹی قائم کرنے کا فےصلہ کےا ہے ۔جوقبضے مےں لی گئی گاڑیوں کے استعمال کے متعلق فیصلے کرےگی کہ پکڑی گئی گاڑی سرکاری استعمال میں آئےگی یا نیلام کرکے رقم خزانے میں جمع کرائی جائے۔محکمہ ایکسائزنے دوسرے صوبوں کی طرز پر گاڑیوں کی بندش کے حوالے سے سیزر اینڈ ڈسپوزل رولز کی منظوری کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے ۔دوسرے صوبوں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ٹمپرڈ گاڑیاں قبضے میں لے رہا ہے۔ حکومتی منظوری کے بعد ایکسائز روڈ چیکنگ کے دوران گاڑیاں قبضے میں لینے کی کارروائیوں کا آغاز کرےگا۔