رحیم یارخان روجھان(کرائم رپورٹر‘کورٹ رپورٹر)گھریلو حالات سے تنگ 2خواتین نے زہر پی کر خود کشی کرلی۔ راجن پور کی رہائشی 22 سالہ جنت کو ورثاءنے اقدام خودکشی کرنے پرانتہائی تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنت نے سسرالیوں کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہر پیا‘ روجھان کے نواحی علاقہ چک مٹ نمبر1 میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خودکشی
بھارت میں سڑک حادثہ
9افراد ہلاک ، متعدد زخمی
نئی دہلی (اے پی پی)بھارت کی ریاست کرناٹک میں 3 گاڑیوں کے درمیان حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیا کو بتایا کہ کرناٹک کےضلع ہاسن میں ریاستی حکومت کی ایک بس سمیت 3گاڑیاں آپس میں ٹکر گئیں جس کے نتیجے میں 2 خواتین4بچےسمیت 9 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نےکہا کہ تمام افراد ایک مندر کا دورہ کرنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ ریاست کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اموات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاک والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ اور زخمیوں کو علاج کی مناسب سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بھارت حادثہ