لاہور(اسپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر رائونڈ کے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد سری لنکا کیلئے ایک اور مشکل آن پڑی۔ فاسٹ بائولر دلشان مدوشنکا انجری کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے،آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بنورا فرنینڈو کو فاسٹ بائولر کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔مدوشنکا ہفتے کے روز پریکٹس سیشن کے دوران تھائی انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی سکین کے بعد انجری کی تصدیق ہوئی۔
سری لنکن بائولر دلشان مدو شنکا زخمی ‘ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر
Oct 17, 2022