راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بازیچہ ٹرسٹ کی بانی و چیئرپرسن ارم ممتاز نے کہا ہے کہ سترہ سال قبل8اکتوبر 2005کے زلزلہ سے بے آسرا ہونے والی بچیوں کواپناگھر دینے کاوقت آگیا، سب کی باہمی کاوشوں سے آج غیر منافع بخش تنظیم بازیچہ ٹرسٹ کی بچیوں کواپنا سائبان ملنے جارہاہے،بازیچہ ٹرسٹ کی بنیاد کامقصدبچیوں کوبا اعتماد،باروزگار کرناہے ،اوران کے اندر انسانیت کاجذبہ ابھارناہے،تاکہ وہ ملک وقوم کی ترقی کاحصہ بنیں۔انھوں نے یہ بات بازیچہ ٹرسٹ کی اپنی نئی عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ تقریب میں بازیچہ ٹرسٹ کے ٹرسٹیزڈاکٹروقار،عامرہ حیات، ڈاکٹرانجم کے علاوہ ڈائریکٹرزنوشابہ وقار،حناقریشی ،روبینہ عامر،مریم ناصر برقی،عزرہ درانی ،راحیلہ نوید ، بازیچہ ٹرسٹ کی دیگربرانچوں کے عملے نے شر کت کی۔
چیئرپرسن بازیچہ ٹرسٹ ارم ممتاز نے کہاکہ بازیچہ کی کامیابی صرف اورصرف میری بچپن کی دوستوں کی بے لوث اور انتھک محنت کانتیجہ اورمخیر حضرات کی مثبت سوچ کا صلہ ہے، بازیچہ ٹرسٹ کی 150بچیوں کے سروں پران کے اپنے گھر کی چھت مہیاکرنے والے نے ہم سے اپنانام سیغہ راز میں رکھنے کی یقین دہانی بھی حاصل کی ہے ،اسلام بھی اسی عمل کی تلقین کرتاہے کہ جب کسی کی مددایک ہاتھ سے کرو،تودوسرے ہاتھ کو اس کاعلم نہ ہو،تاکہ دوسرے کی عزت نفس برقرار رہ سکے ،انسانیت کایہ جذبہ ہم سب کے دلوں میں بھی موجود ہوناچاہیے۔بازیچہ کی بیٹیاںجب معاشرے کافعال شہری بنیں ،تو اس وقت اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اپنے محسنوں کوبھی یادرکھیں ،اوران کے نقش قدم پرچل کرانسانیت کی خدمت کرتے ہوئے ان کےلئے صدیقہ جاریہ بنیں۔
بازیچہ ٹرسٹ کامقصدبچیوں کوبا اعتماد،باروزگار کرناہے، ارم ممتاز
Oct 17, 2022