ٹنڈوآدم(نامہ نگار)ٹنڈوآدم عدالت نے شہر کے مشہور یونیفارم ڈئزائنر روبی ٹیلر کے مالک دو بھائیوں کو جھوٹا چیک دینے پر دو دو سال کی معطل سزا بحال کر دی۔ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار جیل بھیج دیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم ایڈیشنل سیشن جج رمیش کمار کی عدالت نے ٹنڈوآدم کے مشہور ڈریس ڈئیزائنر روبی ٹیلر کے مالک دو بھائی شکیل بھٹی۔اور فیصل بھٹی کو دو دو سال قید کی معطل ہونے والی سزا کو بحال کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا واضح رہے کہ دو سال قبل مذکورہ بھائیوں نے شہر کے بیوپاری سلیم۔ملک کو پانچ لاکھ اور ساڑھے تین لاکھ کے جھوٹے چیک دیئے گئے جس کے بعد سٹی تھانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس میں سول جج ون فراز میمن کی عدالت نے تقریباً چار ماہ قبل دو دو سال قید اور 15۔15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا جس کے بعد ملزمان نے اپیل داخل کی تھی اور عدالت نے سزا معطل کر کے کیس زیر سماعت رہا اور ضمانت پر جیل سے باہر نکل آئے جس کی آج تاریخ تھی عدالت نے معطل سزا بحال کرکے آج دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا جس پر ملزمان کو سانگھڑ جیل بھیج دیا۔