راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ آر ڈی اے نے غیر مجازوغیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر 50 دکانوں اور دو سی این جی سٹیشنز کو سر بمہر کر دیا ہے آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کہ غیر قانونی ہا¶سنگ سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشنز زور و شور سے جاری ہیں تاکہ غیر قانونی ترقیاتی منصوبوں پر قابو پایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملہ بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراپرٹیز کے مالکان نے منظور شدہ پلانز و نقشہ کی خلاف ورزی کی ہے اور پنجاب ڈےویلپمنٹ آف سیٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2021 کی خلاف ورزی کی ہے اور بغیر منظوری اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) کے غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کی ہیںانہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کریں ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے منصوبوں کی فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کو ریگولرائز کیا جائے۔
ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملہ بشمول اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے غیر مجازوغیر قانونی کمرشل عمارتوں آپریشن کیا،ترجمان
Oct 17, 2022