اسلام آباد، سب ڈویژنل پولیس آفسیرز کے دفاتر میں 12 مصالحتی سنٹرز قائم

Oct 17, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر شہریوں کی فوری دادرسی،انہیں درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے وفاقی دارلحکومت میں سب ڈویژنل پولیس آفسیرز کے دفاتر میں 12 مصالحتی سنٹرز قائم کر دئیے گئے جن میں آبپارہ،کوہسار، بھارہ کہو، بنی گالا، مارگلہ ،شالیمار ، انڈسٹریل ایریا،سبزی منڈی، شہزاد ٹان،نیلور، سہالہ اور صدر شامل ہیں،چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،مصالحتی سنٹرز شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور انکے سول نوعیت جن میں گھریلو تنازعات، پراپرٹی، لین دین و دیگراہم نوعیت کے معاملات کے فوری اور میرٹ پر حل کیلئے کام کریں گے،سنٹرز میں مختلف طبقہ ہائے سے تجربہ کار، اعلی تعلیم یافتہ معززممبران شامل ہونگے،جو اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی اور احسن طریقے سے سرانجام دیں گے ان ممبران کی تعیناتی حکومت کی جانب سے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی مشاورت سے کی جائیگی،تاہم سردست جب تک سنٹرکی ممبران کی تعیناتی نہیں ہو تی،ان سنٹرز میں فریقین عدالت جانے سے پہلے اپنی مرضی کے با اعتماد اشخاص کو نامزد کر کے اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں،،اگر کوئی فریق مسئلے کے حل کیلئے مصالحتی سنٹرسے پہلے کسی بھی عدالت میں درخواست دائر کرتا ہے تو اسکا فیصلہ مصالحتی سنٹر میں نہیں کیا جائے گا۔
 خےانت مجرمانہ کے مقدمات درج
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولےس نے خےانت مجرمانہ کے مقدمات درج کرلئے تھانہ گنجمنڈی کو قدیرخان نے بتاےا کہ مجھے محمداشرف نے رقم ادائےگی کےلئے ساڑھے 14لاکھ روپے مالےتی چےک دےا جو ڈس آنر ہوگےاتھانہ سول لائن کو محمد اسد علی نے درخواست دی کہ مجھے نعیم نے ساڑھے26 لاکھ روپے کا چےک دےا جو ڈس آنر ہوگےا ۔


سب ڈویژنل پولیس آفیسر کے دفاتر میں قائم مصالحتی سنٹر اپنے متعلقہ ڈویژنل پولیس آفیسر کی زیرنگرانی اور ایس ڈی پی او کے سربراہی میں کام کریں گے، مصالحتی سنٹرز کے قیام کا مقصد ذاتی نوعیت کے مسائل سے تھانہ جات کو الگ کرنا،شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے پولیس اور عوام کا قیمتی وقت بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں