صحافیوں نے ظلم برداشت کرکے بھی حق کا پرچم بلند کیا، قائم علی شاہ

Oct 17, 2022


خیرپور (بیورو رپورٹ ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں نے ہمیشہ حکومتی اور وڈیروں کے مظالم سختیاں زیادتیاں اور ظلم  برداشت کرکے بھی حق سچ کی صحافت کو پروان چڑھایا اور اس راستے پر چلتے ہوئے زخمی و شہید ہوئے وہ خیرپور کے قریب درگاہ محمد شاہ بخاری میں معروف صحافی محمد حاجن سمنگ کی تیسری برسی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں اور پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ صحافی محمد حاجن سمنگ کے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ صحافی محمد حاجن سمنگ ایک پروفیشنل جنرلسٹ تھے انہوں نے ہمیشہ اپنے قلم کو  لوگوں کی ترقی خوش حالی کے لیے استعمال کیا یہی وجہ ہے اس کی برسی میں بڑی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بھرپور مدد کی اور اب بحالی کے کیے کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی کے نااہل اور کرپٹ افسران و عملے کی غفلت کی وجہ سے بارش کے دوران لوگوں کو زیادہ نقصان ہوا وہ کسی کی کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہیں ان کی وزیراعلیٰ مراد شاہ اور دیگر صوبائی وزراء  سے ضرور شکایت کی جائے گی۔اس موقع پر ادبی کانفرنس و محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں قربان منگی  لعل بخش منگی علی مدد شاہ صالح کٹوہر مظہر مگنہار پرفیسر گل بھار کٹوہر۔ امر اقبال۔ ہاشم بھٹی۔ ابراہیم  کھرل ضمیر شیخ۔ مبین سمنگ۔ محمد حسن سمنگ۔ حاجی نیاز نوناری کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین و علاقہ مکینوں نے شرکت کی اور مرحوم صحافی محمد حاجن سمنگ کو خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور میڈیکل کالج کے ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ سندھ حکوت عوام کو صحت کی جدید سہولتیں بھی فراہم کررہی ہے خیرپور میڈیکل کالج کے قیام سے یہاں قابل ڈاکٹروں کے تقرر سے صحت کی جدید سہولتیں ملیں گی اور جدید لیب قائم ہونے سے مریضوں کو باہر سے ٹیسٹ کرانے نہیں پڑیں گے اور ان کے جدید ٹیسٹ ہسپتال میں ہی ہوں گے

مزیدخبریں