اسلام آباد(خبرنگار)الخدمت فانڈیشن کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے منصوبہ جات کے حوالے سے پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فانڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا کہ ابتدائی طور پر بحالی و تعمیر ِ نو کے لیے 5ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کم از کم10ہزار مکانات کی تعمیر میں معاونت کا منصوبہ بنایا گیاہے۔مکمل یاجزوی طور پر متاثر ہونے والے سکول، مدارس اور مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام کیا جائے گا۔ سکول، مدرسہ یا مسجد کی مرمت و بحالی پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ تک خرچ کیے جائیں گے۔ابتدائی طور پر دو دو سو سکول ، مدارس اور مساجد کی بحالی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ 5 ایکڑتک زیرِ کاشت زمین رکھنے والے کسانوں کو بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فراہمی کےلئے فی کسان63ہزارتک مدد فراہم کی جائے گی۔کم از کم 5ہزارکسانوںکو یہ پیکج فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔متاثرہ اضلاع میں موجود یتیم بچوں کو الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
ان علاقوں کے پانچ سے آٹھ سال سے زائد عمر کے3ہزار سے زائد یتیم بچوںکی مستقل کفالت کا بندوبست کیا جائے گا۔
سےلاب زدہ علاقوں کی تعمیر ِ نو ،الخدمت فانڈیشن نے5ارب مختص کر دےئے
Oct 17, 2022