اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سیدذیشان نقوی نے کہاہے کہ اگرریاست مدینہ کے دعویدارعمران نیازی اپنے دور حکومت میں زبانی جمع خرچ کے علاوہ پاکستان میں بزنس کمیونٹی اورقوم کیلئے کچھ کرتے تو شاید آج انہیںلانگ مارچ کی کال دینے کی ضرورت ہی نہ پڑتی، مگر اس شخص نے سوائے بڑی بڑی باتیں کرنے کے عملی طورپرکچھ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے دل فریب اور جھوٹے نعروںپر مبنی سلیکٹڈ حکومت قوم کیلئے عذاب بنی رہی،اتحادی حکومت نااہل ٹولے کا مچایاہوا گند جلد سے جلد صاف کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،اس وقت ملک وقوم کو درپیش مسائل کے حل اور پاکستان کو سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو افہام وتفہیم کا مظاہرہ کرناہوگا،مسلم لیگی رہنما سیدزیشان نقوی نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ دورا قتدار مہنگائی کے سونامی والا اقتدار تھا،مہنگائی آئی ایم ایف سے کئے گئے عوام دشمن معاہدوں کی وجہ سے ہے ،اب عمران نیازی قوم کیلئے نہیں بلکہ اپنی ذاتی سیاست اور ذاتی مفاد کیلئے یوتھیوں کو پھر سے استعمال کرنے کاناکام پلان بنارہاہے۔