راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) گورننگ باڈی آر ڈی اے نے واسا کو سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ 128 فلٹریشن پلانٹس راولپنڈی کے آپریشنز اور مینٹیننس کا معاہدہ کرنے کی اجازت دے دی گورننگ باڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے واسا فلٹریشن پلانٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کےلئے ایک این جی او سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے،ترجمان آر ڈی اے نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ واسا کو فلٹریشن پلانٹس کے آپریشن اور مینٹیننس کے ساتھ ساتھ دیگر انفراسٹرکچر میں معاشی مسائل کا سامنا ہے شہر بھر میں نسب 128 فلٹریشن پلانٹس کے آپریشنز اور مینٹیننس کے لیے میسرز سیلانی ویلفیئر کے ساتھ معاہدہ اسی لیے منظور کیا گیا ہے،انہوں نے کہا شروع میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اب واسا راولپنڈی شہر میں 30 فلٹریشن پلانٹس کی اپ گریڈیشن اور آپریشن کا کام کیا کرے گی یہ ابتدائی طور پر 5 سال کےلئے سپانسر ہو گا جو کہ عوام کے مفاد میں باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر قابل توسیع ہو گا۔