ایف ایٹ تھری میں گھر سے ڈی وی آر، سیکیورٹی کیمرہ، واش بیسن کی ٹوٹی، مکسچر ، کراچی کمپنی میں کمرے سے 60 ہزار روپے، موبائل فون چوری 

Oct 17, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ کراچی کمپنی کو عبید الرحمن نے بتایا کہ میرے کمرے سے 60 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سام سنگ 7 چوری کرلئے گئے تھانہ شالیمار کو زاہد علی شاہ نے بتایا کہ ایف ایٹ تھری میں میرے گھر سے ڈی وی آر، سیکیورٹی کیمرہ، واش بیسن کی ٹوٹی، مکسچر چوری کر لئے گئے تھانہ آئی نائن کو محمد ذیشان مولا بخش نے بتایا کہ میٹرو میں سفر کے دوران میری شلوار کی جیب سے تین لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی گئی تھانہ رمنا کو عبداللہ خان نے بتایا کہ 125 موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکوں نے مجھے روک کر مجھ سے آئی فون، بٹوہ جس میں 35 ہزار روپے کی نقدی اور 9mm پستول کا لائسنس تھے چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سنگجانی کومحمد ہارون کیانی نے بتایا کہ میری مہران کار نمبر GAF 881 چوری ہو گئی تھانہ شالیمار کو حزیمہ راحیل نے بتایا کہ میں مارکیٹ سے کھانا لے کر جا رہا تھا کہ تین مسلح لڑکے موٹر-سائیکل پر آئے اور مجھ سے ہواوے میٹ موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بھارہ کہو کو واجد حسین نے بتایا کہ میری مہران کار نمبر MB 965 چوری ہوگئی تھانہ پھلگراں کو قاصد حسین نے بتایا کہ میرا موٹر-سائیکل نمبر RIQ 9897 چوری ہو گیا تھانہ سبزی منڈی کو سمیر احمد نے بتایا کہ آئی ٹین فور میں میرا موٹرسائیکل نمبر BUL 928 چوری ہو گیا تھانہ شالیمار کو حذیفہ شوکت نے بتایا کہ میرا موٹر-سائیکل نمبر BHQ 533چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کو محمد رزاق نے بتایا کہ میرا موٹر-سائیکل نمبر UQ 887 چوری ہو گیاتھانہ رمنا کو محمد عاقب نے بتایا کہ میرا موٹر-سائیکل نمبر AR 099 چوری ہو گیاتھانہ آئی نائن کو حسان نور نے بتایا کہ میرا موٹر-سائیکل نمبر BXR 216 چوری ہوگیاتھانہ کھنہ کو آفتاب رشید نے بتایا کہ راول ہسپتال سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔

مزیدخبریں