20 اکتوبر کو ایم ڈی واٹر بورڈ سیکریٹریٹ میں فری میگا میڈیکل کیمپ کا اہتمام،مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز مفت معائنہ کرینگے


کراچی(این این آئی)سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر بورڈ ملازمین کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ملازمین کے طبی مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لیتے اور انہیں فوری بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مرحلے وار فری میڈیکل کئمپس قائم کرنے کا عمل شروع کردیا، اس ضمن میں ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ سی ای او واٹر بورڈ کی ہدایات پر پہلے مرحلے میں ڈاکٹر عیسیٰ لیب اور کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کے مشترکہ تعاون سے مورخہ 20 اکتوبر 2022 بروز جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بمقام ایم ڈی واٹر بورڈ سیکریٹریٹ شاہراہ فیصل کراچی میں فری میگا میڈیکل کئمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کی پروفیسر نرگس کی سربراہی میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز مفت معائنہ کرینگے، اس سلسلے میں جنرل مینیجر بزنس ڈیولپمنٹ اینڈ سیلز ڈاکٹر عیسی لیبارٹری ڈاکٹر نیئر جبین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 اکتوبر کو ہونے والی میگا فری میڈیکل کئمپ میں الٹرا سانڈ، ہڈیوں کے ٹیسٹ کے علاہ مختلف بلڈ ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے اور ملازمین کے طبی معائنے سمیت ضرورت کے مطابق ادویات دی جائیں گی، انکا کہنا تھا ایم ڈی سیکریٹریٹ کمیٹی روم میں واٹر بورڈ خواتین ملازمین کو ڈینگی وائرس اور چھاتی کی کینسر کے متعلق لیکچر بھی دیا جائے گا، اس موقعے پر سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ واٹر بورڈ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مرحلے وار فری میڈیکل کئمپس قائم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز جبکہ دوسرے مرحلے میں واٹر بورڈ کے دیگر دفاتر میں فری میڈیکل کئمپس قائم کیے جائیں گے کیونکہ واٹر بورڈ ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
واٹر بورڈ
سینئر پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض کو
 ڈی جی نیب مقرر ہونے پرمبارکباد
کراچی(این این آئی)جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری حارث امین بھٹی، سابق ڈائریکٹر لیگر ایف آئی اے سید اسرار علی، یوتھ ونگ کے رہنما امان اللہ خان، لیبر ونگ کے سربراہ سید ذوالفقار شاہ، منارٹیز ونگ کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈووکیٹ نے پولیس سروسز گروپ کے سینئر آفیسر جاوید اکبر ریاض کو ڈائریکٹر جنرل نیب مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جس طرح سندھ پنجاب پولیس اور ایف آئی اے میں جاوید اکبر ریاض صاحب نے خدمات انجام دی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے نیب میں بھی اچھی اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔
 جاوید اکبر ریاض 

ای پیپر دی نیشن