نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لئے کیریئر کونسلنگ ناگزیر،اختر عنایت بھرگڑی 

Oct 17, 2022


کراچی(این این آئی)مستقبل کی تعمیر کے لیے نو عمرطلبہ وطالبات درست فیصلے نہیں کر پاتے لہذااساتذہ اور والدین کی ذمہ داری ہے کہ مثبت سمتوں میں ان کی رہنمائی کریں۔عملی زندگیوںکے لئے نوجوانوں کو ان کے ذہنی رجحانات ودلچسپی والے شعبوں کے انتخاب کی آزادی حاصل ہو توآنے والی ذمہ داریاں ان کے لئے کام نہیں رہتیں مشغلہ بن جاتی ہیں۔محکمہ امور نوجوانان ،سندھ صوبہ بھر کی ےوتھ کمیونٹی کا مستقبل سنوارنے کے لئے کوشاں ہے۔ہمارا مقصد انہیںآنے والے دنوں یعنی عملی زندگی کے لئے تیارکرنا اور روزگار کے بہترین مواقع کی فراہمی ہے۔ان خیالات کااظہارسیکریٹری یوتھ افیئرز واسپورٹس،حکومت صوبہ سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے گذشتہ روز اورنگی ٹاﺅن میںمنعقدہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکے لیے جاری اپنے تحریری پیغام میں کیا۔ورکشاپ کا انعقادسینٹر فارریسرچ اینڈ سوشل ڈویلپمنٹCRSDاور،اورنگی پائلٹ پراجیکٹ P OPنے یوتھ افیئرز سندھ کے تعاون واشتراک سے کیا تھا۔پروگرام آرگنائزرروزینہ جمانی نے عملی زندگیوں میں کیریئر کے انتخاب،روزگار اور کاروبارکے ترجیحی مواقع،ذرائع آمدن اور مستقبل میںترقی کے اعتبار سے شعبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹرCRSDشاہدامین نے کہا کہسرکاری سرپرستی میںکیریئر گائیڈنس تربیتی منصوبے سندھ کے نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ سرگرمیاں شاید فوری نتائج نہ دے سکیں لیکن ان کی حیثیت بنیادی اینٹ کی ہے۔شریک تعلیمی اداروں کے نمائندگان محمد سلمان خان،ڈاکٹر محمد یوسف (سن رائزسیکنڈری اسکول)ابو ظفر صدیقی ابوذردردہ خان(دی گائیڈنگ لائٹ اسکول)عبدالقیوم انصاری،سید جمیل وصی(دی سٹی گرامر اسکول)محمد سلیم اطہر(اطہر میموریل سیکنڈری اسکول)جاوید حسےن(دی ریڈاسٹرا اسکول)زاہد علی(الحبیب گرامر اسکول) و دیگر نے اپنی رائے کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان ورکشاپس سے نسل نو میںکیریئر گائیڈنس سے متعلق آگہی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
اختر عنایت بھرگڑی 

مزیدخبریں