دنیا میں تہذیبی جنگ جاری‘ سیرت طیبہ پر عمل کرناہوگا: اوریامقبول 

Oct 17, 2022


رحیم ےارخان(بیورورپورٹ) نبی آخر الزماں حضرت محمد کی ہستی رہتی دنیا تک مشعل نور اور ہدایت کا سرچشمہ ہے اور رہتی دنیا تک روشنی دینے والا سراج منیراہے، نبی کریم کا اسوہ حسنہ کامل اور تمام جہانوں کے لئے رحمت ہے۔ ان خیالات کااظہار سینئرتجزیہ نگارودانشور اوریامقبول جان، چیئرمین موبائل امن کمیٹی علامہ عبد الر¶ف ربانی، جامعہ قادریہ کے مہتمم وقاضی شہرمولانا قاضی شفیق الرحمن، مولانا قاضی جوادالرحمن نے ملک کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ قادریہ کے زیراہتمام جناح ہال میں محسن انسانیت کا پیغام اورجدید دنیا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نے کہ جدید دور کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام پرمشتمل ایک نمائندہ سیمینار کے انعقاد پر مولانا قاضی جواد الرحمن مبارکباد کے مستحق ہیںمحسن انسانیت کے پیغام کو عام کریں ملکی استحکام وترقی کیلئے سیرت طیبہ پر عمل کرناہوگا ہمارے اندرایک تہذیبی زوال آچکا ہے ہماری حالت زارتباہ وبرباد ہوچکی ہے ہمیں مغرب کی غلامی چھوڑکرآقائے دوجہاں صلیکی غلامی اختیارکرناہوگی۔ اس وقت اقوام عالم کی قیادت کفریہ طاقتوں کے ہاتھ ہاتھوں میں ہے اورایک تہذیبی جنگ جاری ہے۔
 ٹرانسجینڈر جیسے بل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اوروہ ہم سے ہمارا آئیڈیل لائف سٹائل چھینناچاہتے ہیں مغربیت ہمارے لئے ایک چیلنج بن چکی ہے اورآئندہ اسلام کا مقابلہ مغربیت سے ہوگا۔اختتامی دعا مولانا قاضی شفیق الرحمن نے کرائی۔
 اوریامقبول جان

مزیدخبریں