پاکستانی جوہری پروگرام کسی بھی ملک سے زیادہ محفوظ ہے،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

Oct 17, 2022


کوئٹہ (این این آئی) مرکزی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق حقائق کے برعکس بیان کو پاکستانی قوم امریکی صدر کے اس غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کا ساری دنیا کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان یقینی طور پر ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے اور پاکستان کی ایٹمی طاقت سے دنیا کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام انتہائی محفوظ تکنیکی اور فول پروف کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے زیر انتظام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو امریکی صدر کا بیان کسی بھی طرح قابل قبول نہیں اور اس بیان کوفوری طور پر واپس لے کر معذرت کرنی چاہئے ،اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کسی بھی صورت پاکستان اور امریکہ تعلقات کو مضبوط نہیں بناسکتے۔

بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کانومبر میں دو ملکی انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ
کوئٹہ ( اے پی پی) بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے نومبر میں دو ملکی انٹرنیشنل پروفیشنل مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات منور شاہوانی کے مطابق بلوچستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس عبدالغنی مینگل کی صدارت میں اتوار کو منعقد ہوا جس میں چیئرمین میر فاروق ماندائی میر بابا، نائب صدر دوئم خدابخش ہزارہ جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی،فنانس سیکرٹری عبداللہ رند،ڈپٹی سیکرٹری صنوبر خان و دیگر نے شرکت کی۔جنرل سیکرٹری علی اکبر بنگلزئی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔اراکین کی مشاورت سے نومبر میں انٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں افغانستان اور پاکستان کے پروفیشنل باکسرز حصہ لینگے۔

مزیدخبریں