کوئٹہ ( اے پی پی) گنداواہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کوڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق گنداواہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کو مسلح افراد نے ڈھاڈر تھنگو پیر کے علاقے میں گن پوائنٹ پر روک کر نقدی، موبائل اور قیمتی اشیاچھین لیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا اطلاع ملنے پر لیویز فورس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کے بیانات قلمبند کئے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔