گوادرمیںممنوعہ جال کے ذریعے سمندری حیات کی نسل کشی جاری 

Oct 17, 2022


گوادر(آن لائن) ممنوعہ اور مہلک جالوں کے ذریعے سمندری حیات کی نسل کشی بے دریغ جاری ہے۔ صوبے کی اہم شخصیت کا بھائی اور فشریز افسران غیرقانونی ٹرالرنگ کےلئے سہولت کار بن گئے ہیں۔ نیشنل پارٹی غیر قانونی ٹرالرنگ کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرے گی۔ لسبیلہ سے لیکر گوادر تک قائم فشریز آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکرٹری آدم قادربخش نے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کی رکن طاہرہ خورشید، تحصیل صدر ناگمان عبدل، حاجی شوکت‘ ناخدا دادکریم اور خواتین ونگ کی عزیزہ انور‘بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے رکن ظریف دشتی کے ہمراہ پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
منشیات کی خرید و فروخت رشوت خوری سے پروان چڑھ رہی‘افغان قومی موومنٹ
کوئٹہ ( آن لائن) افغان قومی موومنٹ کے بیان میں محکمہ اینٹی نارکوٹکس کی کمزور اور ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ منشیات کی آزادانہ خرید و فروخت مافیاز کی سرپرستی اور انتظامیہ کی رشور خوری کی وجہ سے پروان چڑھ رہی ہے۔ہر قسم کی نشہ آور چیزوں کی باآسانی دستیابی سے نشے کے عادی نوجوان رہزنی ؛چوری اور ڈکیتی کرنے لگے ہیں ۔باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ انتظامیہ میں شامل بعض کرپٹ عناصر منشیات فروش مافیا سے بھتہ لیکر چھپ کا ساد ھے ہوئے ہیں بعض اوقات انتظامیہ نشئی افراد کو گرفتار بھی کر لیتی ہے لیکن ڈرگ مافیا کی پشت فنائی اور سر پرستی میں مجرم اگلے دن ہی چھوٹ جاتا ہے۔ افغان قومی موومنٹ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کر کے اس ناسور سے نجات دلائی جائے بصورت دیگر انتظامیہ اور ملوث عناصر کے خلاف سخت احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ 

مزیدخبریں