3دن کے اندر سن کوٹہ بحالی کا نو ٹیفکیشن جا ری نہ ہوا تو 20اکتوبر کو بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینگے‘صوبائی صدر بلوچستانآفیسر رویلفیئر ایسوسی ایشن


کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان اسمبلی آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر میر ظفر علی رند نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بلو چستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے باوجود سن کوٹہ کی عدم بحالی سمجھ سے بالاتر ہے ، اگر حکومت بلو چستان نے 3دن کے اندر سن کوٹہ کی بحالی کا نو ٹیفکیشن جا ری نہیں کیا تو 20اکتوبر کو بلو چستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ میر ظفر علی رند نے کہا کہ 19ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلو چستان ہائی کورٹ کے فیصلے کر کالعدم قر ار دیتے ہوئے لواحقین کےلئے سن کوٹہ کو بحال کر دیا تھا لیکن ایک ماہ گزر جا نے کے باجود صوبائی بیو رو کریسی نے اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کا پیاں تمام محکموں کو فراہم کر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہما رے پاس لواحقین کے بچے آکر رو تے ہیں سن کوٹہ تمام صوبوں میں نافذ ہے لیکن صرف بلو چستان میں ہی سن کو ٹہ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں فوت شدہ ملازمین کے گھروں میں فا قہ کشی نے جنم لے لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بیو رو کریسی ہمیں سڑکوں پر دیکھنا چاہتی ہے ، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد لقدوس بزنجو ملازم دوست شخصیت ہیں انہیں شائد اس بارے میں علم نہیں لیکن ہم بیورو کریسی کو تنبیہ کر نا چاہتے ہیں کہ وہ 3دن کے اندر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کر تے ہوئے ٹو ٹیفکیشن جا ری کرے۔ انہوں نے کہاکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کی بھر تیوں کو روک کر پہلے فوت شدہ ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اور انکی کا بینہ سے التماس کر تا ہوں کہ وہ جلد از جلد بیورو رکریسی کو لگا م دیتے ہوئے ہدایات جا ری کریں کہ ہوش کے ناخن لیکر عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر سر دار عبد الرحمن کھیتران اور چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیز عقیلی سے رابطہ کر چکا ہوں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔انہوں نے کہاکہ احتجاج ہما را آئینی حق ہے ،صوبے میں قانون بن چکا ہے کہ جب تک احتجاج نہیں ہو تا تب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔
سن کوٹہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...