اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے نجی یونیورسٹی کے اقدامات مثالی: رانا محمودالحسن 

Oct 17, 2022


ملتان(نمائندہ نوائے وقت )سینیٹر رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اعلی تعلیم کی فراہمی کیلئے این سی بی اے اینڈ ای کے اقدامات مثالی ہیں ‘جنوبی پنجاب میں اعلی تعلیم کے مزید ادارے بنانا ہوں گے اس خطہ میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالہ سے سے میاں محمد جہانگیر کا کردار قابل تحسین ہے این سی بی اے اینڈ ای بہترین تعلیمی درسگاہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی بی اے اینڈ ای کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر بہاولپور کیمپس میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا سینیٹر رانا محمود الحسن نے مزید کہا کہ ملتان, بہاولپور سمیت جنوبی پنجاب میں مزید یونیورسٹیاں بنانا وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر این سی بی اے اینڈ ای میاں محمد جہانگیر کا کہنا تھا کہ سینیٹر رانا محمود الحسن جنوبی پنجاب میں اعلی تعلیم کے فروغ اور نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اعلیٰ ایوان میں توانا آواز بنیں گے‘میاں محمد جہانگیر نے اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کے نام سے این سی بی اے اینڈ ای کی جانب سے ہر سال 3طلبہ کو فری سکالر شپس بھی دینے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں