آفیسرز کی سرزنش سے مجھے خطرات کا سامنا ‘ سکیورٹی فراہم کی جائے: عمران صدیقی 

Oct 17, 2022


وہاڑی( نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکایت سیل کے ضلعی چیئرمین مولانا عمران صدیقی نے کہا کہ حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مجھے سکیورٹی فراہم کرے۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا عوام کی خدمت کے مشن کو پورا کرنے کے لئے آفیسر زکی سرزنش کی وجہ سے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے کسی بھی طرح کا سانحہ ہو سکتا ہے جس سے بچنے کے لئے مجھے سکیورٹی کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل ملتان کے چیئرمین شیخ طاہر کے قتل کی بھی مذمت کی ۔

مزیدخبریں