کبیروالا(نمائندہ نوائے وقت) حکومت‘عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پربھرپور توجہ دے،مہنگائی کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ چند ماہ میں کیاگیا اضافہ فوری واپس لیا جائے،پاکستان میں سیاسی اور معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کیلئے ”مذاکرات“ کا راستہ اپنایا جائے،ان خیالات کا اظہار ہراج گروپ کے مرکزی رہنما اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر اکبر حیات ہراج نے ہراج گروپ کے رہنما مہر نوید اختر گھبیسر کے صاحبزادے مہر جنید اختر گھبیسر کی تقریب نکاح میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار اور غیر یقینی نظام حکومت کے نتیجے میں پاکستان کومعاشی حوالوں سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ تقریب میں محمد طاہر بھٹی، حاجی ملک محمد اشرف،چوہدری محمد اسلم شاہد، مطیع الرحمان خان نیازی، شفیق احمد خان،مہر غلام مجتبیٰ ترگڑ،سردار سجاد احمد خان سیال،مہر حاجی شفیق مرالی، چوہدری رفیع احمد بندیشہ،میاں عبدالحفیظ،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،سید عباس علی کیزی شاہ،رانا منور کاشف،حفیظ سعیدی، راو¿ امجد ندیم، مہر اعجاز احمد طوہ، حاجی رانا مشتاق احمد،طارق اقبال گجر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
انتظامیہ کی عدم دلچسپی‘ جنرل بس سٹینڈ وہاڑی کا فلٹریشن پلانٹ بند
وہاڑی (کرائم رپورٹر ) دانیوال روڈ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واٹر فلٹریشن پلانٹ مسافروں کے پینے کے لئے لگایا گیا تھا جس پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی افتتاح لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے چار سال پہلے کیا تھا جو آج تک کار آمد نا ہوسکا شہریوں کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی جو اسے عوام کی سہولت کے لئے چالو کرنا نہ تھا جبکہ اس نے نشیﺅں نے اپنی آماجگاہ بنا لیا ہے عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے بننے والا فلٹریشن پلانٹ بلدیہ وہاڑی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بیکار ہوگیا ہے مسافروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فلٹریشن پلانٹ مسافروں کے لئے کھولا جائے۔