منڈا چوک (نامہ نگار) جامعہ الحرمین وسندیوالی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد ، سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، کانفرنس سے مولانا محمد عمر فاروق علی پوری اور مولانا محمد اشفاق پتافی سمیت نامور علمائ، خطبائ، شعراء ،قراءنے خطاب کیا کانفرنس سے مفتی محمد عمران معاویہ، مولانا محمد احمد مکی،مولانا محمد طیب قریشی، مولانا محمد اعظم شہزاد،،قاری محمد قاسم سانگی، قاری عبد الواجد ملک،قاری محمود الحسن قریشی، قاری محمد ابرہیم، قاری محمد اعجاز ملک،مولانا محمد اسماعیل عثمانی ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
پی سی جی اے کا 15 دن کی بجائے ماہانہ بنیادوں پر اعداد و شمار اری کرنے کا اعلان
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن( پی سی جی اے) نے کئی دہائیوں کے بعد کپاس کے مجموعی ملکی پیداواری اعداد و شمار پندرہ روز کی بجائے ماہانہ بنیادوں پر جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہر پندرہ روز بعد پیداواری اعداد و شمار جاری ہونے کے باعث کپاس کے کاروبار مین تسلسل برقرار رکھنا بہت مشکل ہو گیا تھا اور ٹیکسٹائل ملز مالکان اعداد وشمار جاری ہونے سے کئی روز پہلے ہی روئی کی خرید معطل کر دیتے تھے جس سے کاٹن جنرز کو نقصان پہنچتا تھا۔