ملکی صورتحال کے پیش نظر فوراً الیکشن کرائے جائیں:ملی یکجہتی کونسل


لودھراں،دھنوٹ (کرائم رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت) ملکی حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں پتہ ہی نہیں چل رہا کہ حکومت کون چلا رہا ہے فوج نے قربانیاں دیکر امن قائم کیا تھا لیکن اب کوئی پوچھنے والا نہیں ہے امریکی صدر کے بیان پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علماءو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر علامہ زبیر الوری نے لائل پور میں محفل میلاد المصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اجتماع کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے بیان کے پیچھے بہت بڑی سازش کا خطرہ اس صورتحال کے اندر امریکی صدر کا بیان ملکی سالمیت کے لیے بہت خطرناک ہے ہمارے وزیر خارجہ مذمت کرنے کے بجائے امریکی صدر کے بیان کی حمایت کررہے ہیں بڑے بڑے ماہر چند لمحے میں ملکی معیشت سنبھال لیں گے لیکن ان کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں دن بدن بگڑتی ہوئی ملکی صورتحال کے پیش نظر ملی یکجہتی کونسل فوراً الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈر بل کی تمام مذہبی جماعتوں نے ملکر شدید مذمت کی ہے اس موقع پر پیر سید خورشید احمد شاہ بخاری، حاجی اکبر میو،حاجی لیاقت میو ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن