روہیلانوالی کو تحصیل کا درجہ دینا باسیوں کا حق،دبانیوالے خیر خواہ نہیں


ماہڑہ شہر، گلاب والہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )روہیلانوالی کو اس وقت صحت کیلئے تحصیل ہسپتال ، مفت ہائر ایجوکیشن کیلئے یونیورسٹی، سڑکوں اور مواصلات کا نظام، صاف پانی کیلئے پلانٹس، لینڈز ریکارڈ کے دفاتر، نادرا دفاتر، ڈیری و زراعت کے دفاتر، ریسکیو کے جدید دفاتر، سرکاری فارمنگ کے دفاتر ، سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کا قیام سمیت بیسیوں سہولیات صرف تحصیل کے درجے سے منسلک ہیں۔ جیوگرافک لحاظ سے روہیلانوالی کو تحصیل کا درجہ دینا روہیلانوالی کا حق ہے اور اس حق کو جو لوگ دبائے بیٹھے ہیں وہ روہیلانوالی کےعوام کے نہ تو لیڈرز اور نہ خیر خواہ۔ شہر یوں ندیم عبداللہ،الطاف سلیم، ڈاکٹرمجاہدحسین، محمدعابدچوغطہ، ملک عبدالکریم، راناعامرفاروق، واجد بھٹی،راناراجو، راناصابرنے کہا وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو چاہیے کہ وہ روہیلانوالی کو ہنگامی بنیادوں پر تحصیل کا درجہ دینے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

دوکوٹہ:سالانہ محفل
 میلاد مصطفی کل ہوگی
دوکوٹہ( نامہ نگار)سالانہ محفل میلاد مصطفی کل 18 اکتوبر منگل کو ہوگی۔ چوہدری شعبان ناز مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے کل 18 اکتوبر بروز منگل کو اڈا ہری مائنر پر چوہدری حاجی شیر محمد کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی منعقد ہوگی جس میں سید شبیر حسین و دےگرخطاب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن