جامعہ دارالعلوم جتوئی میں دوسرا سالانہ تقریری مقابلہ:محمد آصف اول، محمد بلال دوئم اور محمد آصف شہزاد، محمد بلال سوئم رہے

Oct 17, 2022


منڈا چوک (نامہ نگار) جامعہ دارالعلوم جتوئی میں دوسرا سالانہ تقریری مقابلہ میں مولانا محمد یحیی عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا تقریری مقابلہ کا اہتمام مولانا صدیق حیدر عباسی اور مولانا محمد فاروق حیدر عباسی نے کیا، پہلی پوزیشن جامعہ دارالعلوم کے طالب علم مولوی محمد آصف درجہ موقوف علیہ نے حاصل کی اور دوسری پوزیشن۔جامعہ دار العلوم کے طالب علم مولوی محمد بلال درجہ دورہ حدیث شریف نے حاصل کی اور سوم پوزیشن دارالعلوم رحیمیہ ملتان کے طالب علم مولوی محمد آصف شہزاد اور جامعہ سراج العلوم کے طالب علم مولوی محمد بلال نے حاصل کی تقریری مقابلہ میں مولانا محمد اجود حقانی۔ پروفیسر جمیل احمد۔ مولانا محمد ابوبکر عثمان الازہری۔ مولانا امیر حمزہ۔مولانا ضیاءالرحمن گجر ودیگر علماءشریک ہوئے۔

نشتر میں لاشوں کی بے حرمتی 
نے ہلا کر رکھ دیا: مطلوب احمد 
خانیوال (نمائندہ خصوصی) سماجی شخصیت مطلوب احمد خاں نے کہا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی نے ہلاکر رکھ دیا ہے لاشوں کی ایسی تذلیل اور توہین شرعی طورپر مناسب ہے نہ اخلاقی طورپر او ر نہ ہی کسی مسلمان کے یہ شایان شان ہے۔
 ےرقان کی مرےضہ چل بسی
رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) داعووالاکی رہائشی 60سال پروین بی بی کالایرقان میں مبتلاہونے پردم توڑ گئی ،اسی طرح مزیدپانچ متاثرہ جن میں اقبال نگر کی رہائشی 80سالہ عاشو مائی ،رحمت کالونی کی رہائشی 50سالہ رمضانہ بی بی ،چک 247پی کی رہائشی 55سالہ سیما مائی ،غوثیہ کالونی کے رہائشی 18سالہ کاشف اورخانپور کے رہائشی 50سالہ امجد علی کو ورثاءنے کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ہسپتال منتقل کیا ۔

مزیدخبریں