شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)آل پاکستان پاسٹرز الائنس کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے ممتاز مذہبی سکالر مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی اور ان سے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلہ میں مشتر کہ کاوشیں بروئے کار لانے پر زور دیاجبکہ مفتی منیب الرحمن نے یقین دھانی کرائی کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی او ر ملکی سلامتی اور ترقی کی خاطر ہم بطور پاکستانی ملکر کردار ادا کرتے رہیں گے ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن بین المذاہب ہم آہنگی کا استعارہ ہیں اور ہمیشہ ملکی وقار میں اضافہ اور اقلیتوں کے حقوق کی خاطر سرگرم عمل رہیں گے جن سے ملاقات نہایت با مقصد رہی جس میں مختلف امور زیر غور آئے خصوصا بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر بات ہوئی جس پر اتفاق رائے پایا گیا ہے اور مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔