غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارے کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے :چودھری اقبال مہر 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پی پی سٹی کے سینئر نائب صدر چودھری اقبال مہر نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارے کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے ، جب تک ہم عالمی مالیاتی اداروں کے شکنجے میں رہیں گے پاکستان کی ترقی خواب ہی رہے گی ، عوام جتنی مشکلات اٹھا چکے ہیں انہیں ریلیف دینے کیلئے بجلی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کر کے اسے ایک سطح پر منجمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ارب ڈالر قرض کی وجہ سے ہمارے فیصلے بھی غیر ملکی مالیاتی اداروں کی اجازت سے مشروط ہیں اور کسی قوم کے لئے یہ بڑی تشویش کی بات ہونی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...