گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ادارہ تعمیراخلاق کے صدر علامہ محمد مطیع اللہ نقشبندی نے مرکزی مسجد تعمیر اخلاق المعروف بہار مدینہ میں 44 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐسے خطاب کرتے ہوئے کہا اسوئہ حسنہ سے نوجوان نسل کو راہ ہدایت ملتی ہے نظام مصطفی ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی نوجوان نسل معاشرتی برائیوں اور گھریلو ناچاقیوں سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔اسوئہ حسنہ پر ہی عمل پیرا ہونے سے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ محفل میلاد مصطفی ؐسے خطیب پاکستان مخدوم جعفر حسین قریشی آف ملتان، قاری لیاقت علی مجددی، مزمل حسین، اسد اعوان، محمد ابراہیم چشتی، ذیشان احمد صدیقی، طاہر محمود مجددی، محمد سلیم اللہ نقشبندی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نوجوان نسل معاشرتی برائیوں کا شکار ہو کر ہی اپنے والدین اور بہن بھائیوں سے لڑائی جھگڑے کرتے اور دوریاں اختیار کر لیتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ عملی زندگی میں موبائل فون صرف بوقت ضرورت ہی استعمال کریں اور قرآن و سنت کیساتھ وابستگی اختیار کرکے اللہ رب العزت اور کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزارنی چاہیے۔
اسوئہ حسنہ سے نوجوان نسل کو راہ ہدایت ملتی ہے:مطیع اللہ نقشبندی
Oct 17, 2022