شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما رانانصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست ہے ہمارے ابائو اجداد کی لاکھوں قربانیوں کے بعد اس خطہ کو آزادی نصیب ہوئی ہم اگر فروعی اختلافات میں بٹے رہے تو ہمارا حشر دنیا دیکھے گی وہ پاکستان جسے ہم سب نے ملکر اسلامی فلاحی مملکت بنانا تھا وہاں آج قتل و غارت اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے پورا ملک بدامنی کی آگ کی لپیٹ میں ہے، بدقسمتی سے مرنے والا اور مارنے والا دونوں کلمہ گو ہیں آج اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہر فرد ملک خداداد پاکستان کو دنیا میں ایک فلاحی مملکت بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا:رانانصیر احمد
Oct 17, 2022