شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہاہے کہ عمران خان اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوکر دشمن کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں عمران خان کی سیاست سے ریاست کیلئے نت نئے خطرات پیدا ہورہے ہیں اسے مزید ڈھیل دینا ملک وقوم کے مفادمیںنہیں ہے عمران خان کے بیانات آگ پر تیل کا کام کررہے ہیں اعظم سواتی کا بیان غداری کے زمرے میںآتا ہے قومی اداروں کو ٹارگٹ کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے عمران خان حکومت سے تو اختلاف ہو سکتا ہے مگر ریاست سے اختلاف کسی بھی طور پر قابل قبول نہ ہے پاکستان کا ایٹمی پروگرام کو کوئی خطرہ نہیں ہے بھارت کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل خطہ میں قیام امن کی کوششوںکو سبوتاژ کرسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ،اکبر علی چوہان،حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید سمیت دیگربھی موجودتھے ان رہنمائوںنے کہاکہ عمران خان کی کرپشن اورجھوٹی حب الوطنی کھل کر سامنے آرہی ہے۔