سعودی عرب، غیرقانونی شکارکے  الزام میں 26افراد گرفتار

Oct 17, 2022


ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ماحولیاتی سلامتی کی سپیشل فورسز نے ماحولیاتی تحفظ کے نظام کی خلاف ورزی پر26 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاریاں شاہ سلمان رائل ریزرو اور شہزادہ محمد بن سلمان کے رائل ریزرو میں ممنوعہ مقامات میں داخل ہونے اور شکار کرنے کے الزام میں کی گئیں۔ پولیس نے ملزمان سے تین بندوقیں،دو پستول،ہوائی فائر کرنے والی 10 بندوقیں،1453 گولیاں، شکار کے پانچ جال، شکار کیے گئے38 پرندے اور دیگر سامان شامل ہے۔ماحولیاتی سلامتی کے لیے سپیشل فورسز کے ترجمان کرنل عبد الرحمن العتیبی نے کہا بغیر اجازت کے محفوظ قدرتی مقامات میں داخل ہونے اور وہاں پر شکار کرنے پر جرمانہ عاید کیا جاتا ہے۔ بغیر اجازت کے ریزرومیں داخلے پرپانچ ہزار ریال جرمانہ، وہاں شکار کرنے پرپانچ ہزار ریال جرمانہ، بغیر اجازت کے جال یا بندوق سے شکار کے لیے ممنوعہ پرندے کیشکار پر ایک لاکھ ریال اور شکار کے لیے آتشیں ہتھیاروں کے استعمال پر 80 ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا شکار پرجرمانے کا فیصلہ مجاز اتھارٹی کرتی ہے۔

مزیدخبریں