انتظار کی گھڑیاں ختم ! اب فائنل کال کی تیاری : سینیٹر فیصل جاوید

Oct 17, 2022 | 14:48

ویب ڈیسک

 پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے عمران خان کی جانب سے  جلد لانگ مارچ کی کال دیے جانے کا عندیہ دے دیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ! اب فائنل کال کی تیاری ہے۔عمران خان نے بتایا کہ وہ جلد لانگ مارچ کی کال دینے والے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے اور اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے۔قوم نے ریفرنڈم میں فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرنا اب ناگزیر ہوگیا ہے۔الیکشن میں قوم کی خوشی ہےالیکشن میں بہار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن ہی عوام کو حق دیتے ہیں کہ وہ خود حکومت کریں۔ جمہوریت میں جمہور ہی کی سنی جاتی ہے۔ الیکشن کے لیے اس الیکشن میں لوگوں نے ووٹ ڈالے۔

مزیدخبریں