مسافروں کی پریشانی دیکھتے ہوئے روٹ نمبر15-43 بحال کیے جائیں:ناظم شوکت

لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے حکومت وقت اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ روٹ نمبر15-43پر بیشتر تعلیمی ادارے موجود ہیںاس کے علاوہ یہ مڈل کلاس طبقے کا گنجان آباد علاقہ ہے جنہیں پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہیں لہذا مذکورہ روٹس فی الفور کو بحال کیے جائیں۔ناظم شوکت نے شہر میں چلنے والی سپیڈو بس کے چند ایسے ڈرائیور حضرات کی بھی نشاندہی کی جن کا مسافروں سے رویہ درست نہیں‘ ان کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن