قوم کے معماروں پر پولیس تشدد اورگرفتاریاں قابل مذمت ، ضیا ءالدین انصاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قوم کے معماروں پر پولیس کا تشدد اورگرفتاریوں قابل مذمت ہے۔ اس مشکل وقت میں وکلاءبرادری بھی اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سول سوسائٹی، وکلائ، ڈاکٹرز، سیاست دان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بھی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اساتذہ کرام کے مطالبات کی اخلاقی حمایت کریں۔موجودہ حالات ایسے بن چکے ہیں کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے پر پابندی عائد ہے۔ جو بھی اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہے اس کو اٹھا لیا جاتا ہے۔اساتذہ کے اپنے حق کیلئے پرامن احتجاج پر پولیس نے ایسا رویہ اختیار کیا جیسے وہ ملک دشمن ہوںاپنے حقوق کیلئے آئینی طریقہ سے احتجاج کرنے والوں کیساتھ نارو سلوک معاشرے میں انارکی پیدا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن