او آئی سی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے، تشدد سے روکے، مولوی عبدالسلام 

Oct 17, 2023

کابل(بی این اے) عالمی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے نائب وزیر اعظم امور مولوی عبدالسلام حنفی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو ماحولیاتی اصولوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا، اور اس کی شدید مذمت کی۔افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے حملوں کی مذمت کریں اور انہیں روکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر وسیع صنعتی سرگرمیاں موسمیاتی تبدیلیوں کا باعث بنی ہیں اور ان سرگرمیوں نے زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جب کہ یہاں گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج اور پیداوار کی شرح بہت کم ہے۔

مزیدخبریں