شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں،2 دہشت گرد ہلاک، 2سپاہی شہید

 شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں،2 دہشت گرد ہلاک، 2سپاہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ میں پیش آیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ 

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اس دوران کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔ دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان وطن پر قربان ہوگیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) عبد المجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کےدوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی مقصود بھی مارا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کےقبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد بھی برآمد کیا۔     

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...