ایران کا اسرائیل کیخلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کا الٹی میٹم

Oct 17, 2023 | 10:50

ایران نے اسرائیل کے خلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کی وارننگ دے دی۔ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جرائم پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے اس لیے مزاحمتی محاذ کا حملہ ممکن ہے اور  ایران کا خود جنگ میں شریک ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائيل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے جس دوران مسلسل بمباری میں 2800 سےزائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہیدوں میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل فلسطین جنگ طویل ہونے کی دھمکی دی ہے۔تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام روز اسرائیل آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں