کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں گزشتہ روز ڈالر79 پیسے سستا ہو گیا، جس سے ڈالر کی قدر277.62روپے سے کم ہو کر276.83روپے رہی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر277 روپے پر برقرار رہی۔ دریں اثناءملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تولہ 1900روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 100روپے پر آ گئی۔
انٹر بنک میں ڈالر79 پیسے سونا تولہ 1900 روپے سستا
Oct 17, 2023