آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی، سری لنکا کی مسلسل تیسری شکست

Oct 17, 2023

لکھنو¿(نیٹ نیوز) سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی مل گئی۔ لکھنﺅ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے 210 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 35.2 اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز مایوس کن رہا اور چوتھے اوور میں ہی 24 رنز کے مجموعی سکور پر دو وکٹیں گر گئیں۔ چوتھے اوور میں 24 رنز کے مجموعی سکور پر دلشان مدوشناکا نے آسٹریلیا کے دو بلے بازوں کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ڈیوڈ وارنر 11 اور سٹیون اسمتھ صفر پر آوٹ ہوئے۔ پندرہویں اوور میں 81 کے مجموعی سکور پر مچل مارش 52 رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔ 29 ویں اوور میں 158 کے مجموعی سکور پر مارنوس لبوشین 40 رنز بناکر مادھو شناکا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔سری لنکن اوپنرز کی جانب سے 125 رنز کا شاندار آغاز فراہم کرنے کے باوجود سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔ سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 125 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاتھم نسانکا 61 رنز، کسال پریرا 78 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ کپتان اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند پر ڈیوڈ وارنر نے پتھم نسانکا کا کیچ پکڑا جبکہ کسال پریرا کو بولڈ کیا۔ ایڈم زمپا کی گیند پر کپتان کسال مینڈس کیچ تھما بیٹھے جبکہ لیگ سپنر نے ہی سدیرا سمارا وکراما کی وکٹ حاصل کی۔ مچل سٹارک نے دھننجایا ڈی سلوا کو پویلین کی راہ دکھائی۔کسال مینڈس 9 رنز، سدیر سمارا وکراما 8 رنز، دھننجایا ڈی سلوا 7 رنز، دونیتھ ویلالگے 2 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔چمیکا کرونارتنے 2 رنز، مہیش تھیکشنا صفر، لاہیرو کمارا 4 رنز بنا سکے جبکہ دلشان مدوشنکا صفر رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 4، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گلین میکسویل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

مزیدخبریں