علیمہ خان‘ اسد عمر و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع 

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے9 مئی جلاﺅ گھیراﺅ مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد عمر و دیگران کی عبوری ضمانتوں میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔ وکیل اسد عمر نے موقف اپنایا کہ ہم شامل تفتیش ہو چکے ہیں، صرف اتنا بتا دیا جائے کہ ہمارے شامل تفتیش ہونے کے بعد انہوں نے کیا کیا ہے؟۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر کو دل کا دورہ پڑا ہے، اس لیے ریکارڈ پیش نہیں کر سکتے۔ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس لیے پٹرول سستا ہوا ہے۔ فرق اس وقت پڑے گا جب گاڑیوں کے کرائے بھی کم ہوں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد‘ اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ جج عبہر گل خان نے راحت بیکری کے باہر جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں صنم جاوید و دیگر ملزموںکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...