اسلام آ باد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی کرنے والے پولنگ اسٹاف کی مجوزہ فہرست تیار کر لی۔ ملک بھر میں 10 لاکھ 7 ہزار 361پریزائڈنگ، اسسٹنٹ پریزائڈنگ اور پولنگ افسران تعینات ہوں گے۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں 54 ہزار 706 پریزائڈنگ اور 3 لاکھ 10 ہزار 968 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران تعینات ہوں گے۔ ایک لاکھ 60 ہزار 445 پولنگ افسران جبکہ پنجاب میں مجموعی انتخابی عملہ 5 لاکھ 26 ہزار 123 ہوگا۔ سندھ میں 20 ہزار 315 پریزائڈنگ اور ایک لاکھ 62 ہزار 523 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران تعینات ہوں گے۔ سندھ میں 26 ہزار 281 پولنگ آفیسرز جبکہ مجموعی عملے کی تعداد دو لاکھ 64 ہزار ایک سو ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 525 پریزائڈنگ اور ایک لاکھ 85 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران ڈیوٹی دیں گے۔ مجوزہ فہرست میں خیبرپختونخوا کیلئے 50 ہزار پینتالیس پولنگ افسران شامل جبکہ مجموعی طور پر انتخابی عملے کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 656 ہے۔ بلوچستان میں پانچ ہزار 266 پریزائڈنگ، تیس ہزار 150 اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسر اور پندرہ ہزار 75 پولنگ افسران تعینات ہوں گے۔ بلوچستان میں مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افراد پرمشتمل انتخابی عملہ کام کرے گا۔